تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کاروائیاں ، مختلف جرائم میں ملوث17 ملزمان کو گرفتارکر لیا،اسلحہ برآمد

جمعہ 15 مئی 2026 14:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2026ء) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے جمعہ کو کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث17 ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں،جس کے دوران ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر واجد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان، غیر قانونی اسلحہ، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے سہولت کار ، سواروں کی گاڑی میں لوگوں کو لوٹنے والے ، راہزنوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران اشتہاری مجرمان منصور ، معاذ اللہ ، عدنان ، مراد علی ، شہزاد ، انہار اللہ اور فواد کو گرفتارکرنے کیساتھ ساتھ راہزنی کیلئے موجود ملزمان جہانگیر ، الف شاہ ، فیاض ، ضیاء اللہ اور دیگر جرائم میں ملوث نسیم عرف نسیمے ، شاہی رحمان ، صدام حسین اور فواد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ 4 لاکھ روپے ، وارداتوں میں استعمال شدہ موٹر کار، 8 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔