سوپور، متعدد مقامات پربھارتی فورسز کے چھاپے ، مکینوں کو ہراساں کیا

ہفتہ 16 مئی 2026 15:10

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں 15 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ڈرایا دھمکایا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں نے سوپور قصبے کے علاوہ بومئی، وارپورہ اور تارزو میں گھروں پر چھاپے مارے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھاپے جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر مارے گئے جسے بھارت نے ممنوعہ قرار دے رکھا ہے۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات کے علاوہ ضروری دستاویزات ضبط کی گئیں۔