سابق ایم این اے میر عبدالرئوف مینگل کا مختلف شخصیات کی جانب سے گھر پر چھاپے پر افسوس کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر

جمعہ 22 مئی 2026 21:00

ب*خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2026ء) بی این پی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالر ئوف مینگل اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دنوں 13 مئی 2026 کو خضدار میں واقع میرے گھر پر چھاپے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے افسوسناک واقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و سینئر رہنما سابق چیئرمین سینیٹ اور ممتاز قانون دان رضا ربانی، سیاسی و قبائلی رہنما اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ،چیئرمین جیئے سندھ محاذ ڈاکٹرقادرمگسی سابق وفاقی وزیر *سرداربہادرخان بسہڑ، صاحبزادہ خان آف قلات پرنس آغاموسی جان احمدزئی ،نواب نیازاحمدزہری ،سابق گورنرچیف آف کاکڑ،ملک عبدالولی خان کاکڑ ،معروف صحافی حامدمیر،معروف دانشور میرآف میرپورخاص حیدرآباد میراحمدعلی تالپور،صوبائی صدرعوامی نیشنل پارٹی وسابقہ ایم پی اے اصغرخان اچکزئی،صوبائی صدرپاکستان تحریک انصاف دائودشاہ کاکڑ،جھالاوان ایکشن کمیٹی خضدارکے صدرصابرحسین قلندرانی چیئرمین نوشکی ،میرعبدالباقی بڑیچ،دالبندین سردارعبدالخالق نوتیزئی،بلوچستان بارکونسل خضداربارمکران بار،حب باربیلہ بارسمیت مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فون کر کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اظہارِ یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ میں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان، سماجی و قبائلی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان، وکلاء برادری، صحافی حضرات اور ہر اس فرد کا بھی صمیمِ قلب سے ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، فون کال یا گھر تشریف لا کراپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ آپ سب کی یہ محبت میرے لئے حوصلے لا باعث ہے۔