Live Updates

سید خورشید احمد شاہ نے صدر زرداری کے عہدہ چھوڑنے اور استعفے دینے کی خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا

جب تک میڈیا کے بادشاہ لوگ ہیں تب تک کبھی زرداری ،کبھی خورشید شاہ تو کبھی کسی اور کے جانے کی خبریں چلتی رہیں گی

اتوار 24 مئی 2026 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیئر سیاستدان سید خورشید احمد شاہ نے صدر زرداری کے عہدہ چھوڑنے اور استعفے دینے کی خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک میڈیا کے بادشاہ لوگ ہیں تب تک کبھی زرداری ،کبھی خورشید شاہ تو کبھی کسی اور کے جانے کی خبریں چلتی رہیں گی خبر کے مطابق سکھر کی سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بڑھتی ہوئی۔

مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھی ہے وہ وقتاً فوقتاً اس پر احتجاج اور بات کررہی ہے مگر یہ بات ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو پیٹرول کی قیمتیں ہیں وہ خطے میں سب سے کم ہیں لیکن لیوی بہت زیادہ ہے ہمارے زمانے میں پیٹرول پر فی لٹر لیوی آٹھ روپے تھی مگر اس کے بعد بڑھتی چلی گئی اور آج ڈیڑھ سو روپے فی لٹر ہے جو بہت زیادہ ہے حکومت سے کہتے آرہے ہیں کہ وہ۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کرسکتی لیکن لیوی تو کم کرسکتی ہے پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سول اسپتال سکھر میں سہولیات کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے سول اسپتال میں بہتری لارہے ہیں یہاں پر پہلے صرف تین آپریشن تھیٹر تھے لیکن اب ان کی تعداد آٹھ سے زیادہ ہے یہاں پر جدید لیبارٹری قائم کی گئی ہے پہلے یہاں پر لیبارٹری سے مہینے میں صرف تین سے چار ہزار ٹیسٹ ہوا کرتے تھے لیکن صرف اس بار ایک مہینے میں ستر ہزار سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں جسے بڑھا کر ایک لاکھ سے اوپر لے جانا چاہتے ہیں اور یہاں پر قائم لیبارٹری کی ٹیسٹ رپورٹس کا آغاخان کی لیبارٹری رپورٹس سے موازنہ کیا جاسکتا ہے اور دیکھنے کو ملے گا کہ دونوں کی رپورٹس یکساں ہونگی انہوں نے کہا کہ یہ ہیومن نیچر ہے کہ جب کوئی بیمار پڑتا ہے تو وہ علاج کے لیے ڈاکٹر کوسفارش کرواتا ہے میڈیکل کے شعبے سے یہ سفارش کا کلچر ختم ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں بہتری لانے کا یہ سلسلہ رکے گا نہیں سکھر میں کراچی کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا جدید ٹراما سینٹر بنانے جارہے ہیں جس کے لیے تمام معامٹ آئندہ ہفتے فائنل ہو جائیں گے۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات