لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر انتظام اہم مساجدمیں عیدالاضحی کی نماز کے اوقات جاری

پیر 25 مئی 2026 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2026ء) لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام اہم مساجدمیں عیدالاضحی کی نماز کے اوقات جاری کردیے گئے ۔ترجمان کے مطابق عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا عبدالخبیر آزاد8.30بجے صبح،جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخش میں مولانا حافظ مختار احمد ندیم 7.00بجے صبح،جامعہ مسجد دربار پیر مکی میں قاری مہر علی7:30بجے صبح،مرکزی جامع مسجد شادمان میں قاری محمد عارف علوی 6:30 بجے صبح،چلہ گاہ بابا فرید میں قاری عبد الروف 7:15بجے صبح،جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ میں قاری مصباح الرحمن6:30بجے صبح،لال مسجد شاہ عالمی میں قاری محمد ریاض7:15بجے صبح،جامع مسجد تاجے شاہ میں قاری محمد جاوید7:15بجے صبح،لال مسجد مومن پورہ میں قاری محمد ماجد7:30بجے صبح،جامع مسجد برکت بی بی میں قاری محمد نصیر7:30بجے صبح،جامع مسجد شاہ ابوالمعالی میں قاری فدا حسین 7:30بجے صبح،لال مسجد موہنی روڈقاری آصف اکبر7.00بجے صبح،مسجد بوہڑ والی اندرون لوہاریی میں قاری لیاقت علی 7:15ے صبح،مکی مسجد انارکلی میں اسامہ زبیر5:30بجے صبح،مسجد حمام والی میں قاری غلام عباس7.15بجے صبح،مسجد تکیہ شادے شاہ قاری مرزا دین6:30بجے صبح،مسلم مسجد لوہاری میں قاری ذوالقرنین 7.00بجے صبح،مسجد نورمچھلی مندی میں قاری احمد آفریدی6.45بجے صبح،جامع مسجد گمٹی بازار قاری محمد حنیف 6:30بجے صبح،جامع مسجد ملک ایازقاری مصطفی رضا7:00بجے صبح،مسجد پترنگاں نزد پیر مکی میں قاری محمد اعظم7:15بجے صبح،مسجد وزیر خان قاری میں عبدالشکور7.00بجے صبح،جامع مسجد شاہ غوث میں قاری نصیر احمد7.15بجے صبح،مسجد صالح کمبوہ موچی دروازہ میں قاری حسن رضا7.00بجے صبح ،نیویں مسجد بھاٹی گیٹ میں قاری سجاد7:00بجے صبح،جامع مسجددربار حضرت میاں میر میں مفتی محمد اقبال کھرل 6:30بجے صبح،جامع مسجد دربار مادھو لعل حسین میں مولانا مختار احمد چشتی7:00بجے صبح،جامع مسجد نورانی صدر کینٹ لاہور میں قاری ذوالفقار علی6:00بجے صبح،جامع مسجد حنیفہ صفدر سٹریٹ مصطفی آباد میں قاری غلام مرتضی فریدی6:00بجے صبح،جامع مسجد والٹن ٹریننگ سکول میں مولانا مطیع اللہ6:30بجے صبح،جامع مسجد الفاروق لال کرتی میں مولانا محمد عبداللہ6:00بجے صبح،جامع مسجد دربار حضرت ایشاں صاحب میں مولانا غلام عباس7:00بجے صبح،جامع مسجد دربار درس میاں میں قاری امجد علی میں 6:00بجے صبح،جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال میں مولانا محمد اختر7:00بجے صبح،جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال میں قاری محمد اکرم 7:00بجے صبح،جامع مسجد مدینی ٹان شپ میں مولانا سید افتخار شاہ6:30بجے صبح ،جامع مسجد گلب شاہ جوہر ٹان میں قاری بدر زمان قادری7:00بجے صبح،جامع مسجد نیلا گنبد،انار کلی میں مفتی محمد احمد6:45بجے ،جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں مفتی محمد شفیق اعوان6:30 بجے ،جامع مسجد حنیفہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ،اسلام پورہ میں مولانا کاشف جمیل6:30بجے،جامع مسجد مدینہ،نیو انار کلی میں مولانا زبیر حسن6:30بجے جامع مسجد تکیہ سائیں سردار،وارث روڈ گرانڈ میں مولانا محمد رمضان6:30 بجے،جامع مسجد تکیہ لہری شاہ،اچھرہ میں مولانا عبدالقدیر6:00بجے ،جامع مسجد پیر عنایت شاہ قادری،کوئین روڈ میں مولانا نور المصطفی چشتی7:00بجے،جامع مسجد موج دریا بخاری،انار کلی میٹرو اسٹیشن میں قاری غلام قادر6:30بجے ،جامع مسجد تکیہ سخی عبدالوہاب،لٹن روڈ میں قاری محمد نعمان چشتی 6:30بجے،جامع مسجد کھنگراں والی،مین بازر مزنگ اڈا میں قاری حفیظ اللہ6:15بجے ،جامع مسجد شمس، دربار پیر سید ہادی رہنما،لارنس روڈ میں مولانا ظفر اقبال7:00بجے ،جامع مسجد چوہڑ شاہ بندگی،میکلوڈ روڈ میں مولانا سلیم اعجاز5:30بجے،جامع مسجد بیڈن روڈ میں مولانا نور محمد7:00بجے ،جامع مسجد حنیفہ،دربار پیر حاکم علی شاہ،کوپر روڈ۔

(جاری ہے)

میں مولانا محمداحمد فریدی6:00بجے، جامع مسجددربار حضرت موسی زنجانی،اکرم روڈپاک نگر میں مولانا محمد عرفان صدیقی6:15بجے ،جامع مسجد حنیفہ مسلم گنج،کاچھوپورہ میں مولانا محمد ادریس شاہ6:30 بجے،جامع مسجد حنفیہ غوثیہ،مین بازار،کاچھوپورہ میں مولانا محمد مختار سیالوی6:00بجے ،جامع مسجد سیدنا بلال،نواب کالونی،مصری شاہ میں مفتی ندیم قمر حنفی6:00بجے ،جامع مسجد دربار حضرت شا ہ میراں حسین زنجانی،چاہ میراں میں مولانا محمد سلیم رضا نوری6:30بجے،جامع مسجد اسٹریلیا،میکلوڈ روڈ،ریلوے اسٹیشن میں مولانا امتیاز احمد تارڈ6:00بجے ،جامع مسجد چوک دالگراں،برانڈ رتھ روڈ میں مفتی محمد فیصل ندیم 6:45بجے ،جامع مسجد دربار حضرت شاہ شمس قاری،گاف روڈ،جی او آر ون میں مولانا محمد انس مختار رضوی6:00بجے جامع مسجد حنفیہ غوثیہ،سکیم نمبر2،وسن پورہ میں مفتی عمران سجاد حنفی 7:00بجے،جامع مسجد شاہ گدا،گڑھی شاہو لاہور میں قاری فقیر احمد چشتی6:30بجے،جامع مسجد خواجہ غلام مرتضی،عثمان گنج مفتی ضمیر احمد مرتضائی7:30بجے ،جامع مسجد مسافر خانہ،گڑھی شاہوقاری محبوب حسین فریدی6:30بجے ،جامع مسجد رسول شاہیاں،لنڈا بازار میں قاری بدر الدین7:00بجے،جامع مسجد تکیہ اجاگر شاہ میں مولانا سکیل احمد صدیقی6:30بجے اور جامع مسجد تاجدار انبیا،لیاقت چوک،سبزہ زار میں مولانا تجوید الدین6:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔

ترجمان کے مطابق بادشاہی مسجد،داتا دربار اور دربار حضرت شاہ جمال میں خواتین کیلئے نمازعیدالاضحی کی ادائیگی کا الگ سے انتظام بھی کیا گیا ہے۔