سردار امجد یوسف کا سپاہی عبدالعزیز کوشہادت پر خراج عقیدت

ہفتہ 30 مئی 2026 01:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار امجد یوسف نے عباسپور سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالعزیز کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عبدالعزیز نے 26 ہزار فٹ کی بلند و بالا گلیشیئر پر وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور قربانی کی ایک لازوال مثال قائم کی ہے، جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ شہید سپاہی عبدالعزیز کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔