شان رسالتؐ کی حفا ظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ غازی عبدالقیوم کے مزار پر فاتحہ خوانی و دعا

ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے غازی عبدالقیوم جیسے جا نثار ہر دورمیں رہیں گے، سید رفیق شاہ

ہفتہ 30 مئی 2026 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ نے نبی کریم ﷺکی ناموس اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ مسلمان کو اپنے نبی کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں، تاریخ گواہ ہے ہر دور میں شاتمین رسول اور منکرین ختم نبوت نشان عبرت بنے ہیں،جب قانون وانصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو محافظ ناموس رسالت مردِمومن غازی عبدالقیوم شہید جیسے نوجوان پید ا ہوتے ہیں جو توہین رسالت کے مرتکبوں کوکیفر کر دار تک پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے غازی عبد القیوم شہید کے 94ویں سالانہ عرس کے موقع پر میوہ شاہ قبر ستان میں غازی عبد القیوم شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی و گل پاشی کی اس موقع پر حاضرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غازی عبدالقیوم شہید، علم الدین شہید،عا مر چیمہ شہید اور ممتاز قادری جیسے سرفروش ہر دور میں رہے ہیں اور قیامت تک رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1935ء میں تحفظ ناموس رسالت کی خاطر شہید ہونے والے غازی عبدالقیوم اور انکے جنازے کے جلوس میں ظالم انگریزوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 160افرادکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی۔

اس موقع پر شفیع رانا قادری ،مولانا خالد مسعود،آصف عطاری،امین ترابی،عاقب عطاری امام مسجد میوہ شاہ،شاہ رخ فیروز،عمیر اقبال ترابی،بابر رضا ، و دیگر بھی موجود تھے۔