قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے تین اہم ترمیمی بلوں کی منظوری کی سفارش کردی
بدھ 3 جون 2026 21:02
(جاری ہے)
اجلاس میں کمیٹی نے تین سرکاری بلوں ’’فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026‘‘، ’’پاکستان سٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026‘‘ اور ’’سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026‘‘ کی منظوری کی سفارش کر دی۔
کمیٹی کو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں سکول سے باہر بچوں کی نشاندہی، داخلے اور تعلیم میں برقرار رکھنے کے لئےے جاری ’’نو چائلڈ لیفٹ بی ہائنڈ‘‘ مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ مہم یونین کونسل کی سطح پر جامع حکمت عملی کے تحت چلائی جا رہی ہے جس میں گھر گھر سروے، کمیونٹی کی شمولیت اور حقیقی وقت میں نگرانی کے نظام شامل ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ، بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز، نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن، غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے تعاون سے جاری ہے۔کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ 31 یونین کونسلوں میں سروے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ شناخت شدہ بچوں کا ڈیٹا نان فارمل ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (این ایف ای ایم آئی ایس) میں اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ سروے کے دوران 16 سال تک کی عمر کے بچوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جبکہ 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے داخلے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اب تک آئی سی ٹی کی 36 دیہی یونین کونسلوں میں گھر گھر سروے کے ذریعے 22 ہزار 57 اسکول سے باہر بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں 11 ہزار 733 لڑکے اور 10 ہزار 319 لڑکیاں شامل ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چیئرمین آئی سی ٹی-پیرا کی تقرری کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور نامزدگیوں کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی ہے۔ کمیٹی نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فیکلٹی سے متعلق مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود ان مسائل کے حل کے لئے کوئی مؤثر پیشرفت نہیں ہو سکی۔ کمیٹی نے اس تاخیر کو تعلیمی ماحول اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو آئندہ اجلاس میں ترجیحی ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیا جائے گا، جہاں تمام متعلقہ فریقین کو طلب کر کے ٹھوس اور وقت مقررہ حل تجویز کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ذوالفقار علی بھٹی، فرح ناز اکبر، سیدہ آمنہ بتول، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو، مسرت رفیق مہیسر اور سبین غوری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے سیکرٹری، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، ان کی عدالتی و انتظامی آزادی کا احترام ضروری ہے،وفاقی آئینی عدالت
-
وفاقی حکومت سے بجٹ نہیں بن رہا، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی تنقید
-
شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف فیس لیس کارروائی، دو روز میں 169 ای چالان جاری
-
سعودی عرب کا گوادر سمیت پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح، پتریاٹہ چیئر لفٹ عارضی طور پر بند، نیا رسہ نصب ہونے کے بعد دوبارہ فعال کی جائیگی
-
صدر واہ پولیس کی کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، درجنوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد
-
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس اچانک معطل
-
ملک میں آئندہ 3ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
لاہورمیں قربانی کا گوشت اکٹھا کرنے والے باپ بیٹے نے ایک کروڑ سے زائد کی واردات کر ڈالی
-
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم جدید خطوط پر استوار، 100 موٹر سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ بنانے کا فیصلہ
-
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس
-
محرم الحرام میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے "کاروانِ امن" کا تحصیل سلانوالی ، ساہیوال اور شاہپور کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.