راجوری ،پر تشدد آپریشن جاری، قابض بھارتی فورسز عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام
سرینگر میں مزید جائیدادیں ضبط،کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، حریت کانفرنس
ہفتہ 6 جون 2026 18:40
(جاری ہے)
نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گونر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی ، مسماری کا مذموم سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرینگر میں دو افرد کی کروڑوں روپے کی املاک ضبط کرلیں۔
پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کے علاقے حضرت بل میں راحیل منظور ملہ کا دو منزلہ رہائشی گھر اور ارضی ضبط کر لی ۔ ضبط کی گئی جائیدار کی مالیت 1کروڑ30لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں سرینگر کے علاقے صورہ میں عادل رشیدنامی شہری کا تقریبا 2کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کا رہائشی مکان ضبط کر لیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بی جے پی کی بھارتی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جو ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔سینئر حریت رہنما اور پیپلز پولیٹیکل فرنٹ (پی پی ایف )کے سرپرست اعلیٰ فضل حق قریشی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی چیئرمین محمد مصدق عادل کو ان کی چوتھی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے مصدق عادل کی تحریک آزادی کشمیرکیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی جبر وستم کے باوجود اپنی آخری سانس تک حق پر مبنی کاز کے ساتھ عزم وہمت سے وابستہ رہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں نئی منظور شدہ ایکسائز پالیسی نے شدید غم غصے کو جنم دیا ہے کیونکہ اس پالیسی سے شراب کی تجارت کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ پالیسی کی منظوری لداخ میں نئی دلی کے مسلط کردہ کلیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینا نے دی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370کبھی بھی جموںوکشمیرکی ترقی میں رکاوٹ نہیں رہا اور نہ ہی اسکی منسوخی کے بعد خطے میں کوئی غیر معمولی معاشی انقلاب برپا ہوا ہے۔عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران بی جے پی کی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس نے دفعہ 370کو محض ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی خطے کی ترقی کے لیے امن و استحکام بنیادی شرط ہے ۔مزید اہم خبریں
-
انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اب بھی جنگ روکنے کیلئے کام کررہے ہیں
-
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کو حملوں میں بریک دیا اور جنگ بندی کی
-
اے کے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کریں اور حلف نامے سے الحاق پاکستان کا ذکر نکالیں
-
قیامت خیز گرمی کی لہر کو بریک لگنے کا امکان، بارشوں کی پیشن گوئی
-
گلگت بلتستان میں جن 5حلقوں میں شکایات موصول ہوئیں وہاں 15 جون کو ری پولنگ ہوگی
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع کردیا
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.