نرسنگ کونسل نے 55کالجز کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی
کروڑوں روپے جرمانہ کے عوض 4غیر رجسٹرڈ کالجز کو طلبا کے بہتر مستقبل کی خاطر چار سال بعد رجسٹریشن دے دی گئی
پیر 8 جون 2026 21:00
(جاری ہے)
مصطفی کمال نے کہا کہ سابق صدر کی ڈگری جعلی نکلی، الیکشن بھی جعلی تھا ڈپٹی رجسٹرار کے ساتھ مل کر یہ ایک مافیا بن چکا تھا کروڑوں روپے کی ڈیمانڈکی جا رہی تھیں، نام لے کر پیسے مانگے جاتے تھے۔
عدالت کے احکامات کے باوجود چارج نہیں لینے دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کروانی ہوتی تو پرانے والوں سے دوستی کیوں نہ کرتا وہ تو پیسے بنانے کی مشین تھے۔ چیلنج ہے ثبوت لاو، ایک چائے کی پیالی کی رسید دکھاو، میں تادیبی کارروائی نہ کروں تو میں مجرم ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس مافیا کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت نے آرڈیننس جاری کیا اب نرسنگ کونسل کا صدر گریڈ 22کا افسر ہوگا جواب دہ ہوگا، 19رکنی نئی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے، اگر آرڈیننس لیپس بھی ہوجائے تو اس دوران ہونے والے فیصلوں کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا تحفظ حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مارچ 2025 کے بعد نرسنک کونسل میں ایک بھی کالج رجسٹرڈ نہیں ہوا۔ 425کالجز کی درخواستیں انسپیکشن کی منتظر ہیں۔ دو سال سے انسپیکشن سیل لفافوں میں بند تھی اور لاکھوں کی بارگین چل رہی تھی۔ نئی کونسل نے 63 میں سے 55کالجز کو ترجیحی بنیاد پر منظوری دے دی ہے۔مصطفی کمال کا وعدہ ہی: "ہم ایسا ڈیجیٹل نظام بنا کر جائیں گے کہ ابلیس بھی آ جائے تو شیطانی نہ کر سکے۔ انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ غیر رجسٹرڈ کالجز میں داخلہ نہ کروائیں، ورنہ آپ کے بچوں کا مستقبل داو پر لگ جائے گا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاکہ سابق نرسنگ کونسل میں کرپشن کا بازار گرم تھا،دو سال سے انسپیکشن سیل لفافوں میں بند تھی اور لاکھوں کی بارگین چل رہی تھی۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.