Live Updates

بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کو امریکی فضائیہ نے نشانہ بنا ڈالا، عالمی جریدہ

جمعرات 11 جون 2026 00:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کو امریکی فضائیہ نے نشانہ بنا ڈالا۔ عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق امریکی افواج نے بحیرۂ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر کو فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنا دیا ۔امریکی فوج کے مطابق جہاز نے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

امریکی فوج نے کہا کہ امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا کیونکہ عملہ امریکی فورسز کی جانب سے بار بار دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا،بھارت نے بحیرہ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا،رائٹرزکے مطابق بھارت نے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کے خلاف باضابطہ طور پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔خلیج عمان میں حملے کے بعد بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی لاپتا ہیں، 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات