مقبوضہ جموں وکشمیر میں پائے جانے والے عدم استحکام کا ذمہ دار بھارت ہے، فاروق عبداللہ

جمعرات 11 جون 2026 14:42

ْ سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست کی بحالی اور علاقے کے لوگوں سے چھینے گئے حقوق کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وعدوں کو پورا نہیں کیا جاتا تب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے عدم استحکام کا ذمہ دار بھارت ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات ایک منتخب حکومت کے پاس ہونے چاہئیں لیفٹیننٹ گورنر کے پاس نہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کی بحالی کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا ۔