Live Updates

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ

جمعہ 12 جون 2026 18:58

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2026ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور یورپی یونین دونوں نے امریکا ایران مفاہمت کیلئے مسلسل سفارتی رابطوں سے حاصل ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار اور کاجا کالاس نے امریکا۔ایران مفاہمت سے متعلق حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے مسلسل سفارتی رابطوں سے حاصل ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے جلد پائیدار مفاہمت اور پرامن حل کی امید کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کاجا کالاس نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی تنازعات کے حل اور دیرپا امن و استحکام کا واحد مؤثر ذریعہ ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات