Live Updates

ٹرمپ ایران کے بارے میں فوجی ماہرین کی رائے کو ترجیح دیں، مائیک فلن

امریکی صدر سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں، انہیں خارجہ پالیسی کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے، سابق مشیر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل

جمعہ 12 جون 2026 22:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) ٹرمپ کے پہلے دور کے امریکی مشیر نیشنل سیکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل (ر)مائیک فلن نے ٹرمپ کو ایران سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں، انہیں خارجہ پالیسی کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک فلن نے کہا کہ امریکا ایک سنگین اور پیچیدہ جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایران کے بارے میں فوجی ماہرین کی رائے کو ترجیح دیں، مذاکرات کاروں کی باتوں پر بھی اندھا اعتماد نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مزید جنگ نہیں، بحران سے نکلنے کا راستہ چاہئے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات