حکومتِ سندھ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رہے گی، ڈاکٹر شام سندر

اتوار 14 جون 2026 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وڑن، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی رہنمائی اور رکنِ سندھ اسمبلی و وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی سربراہی میں کراچی اور حیدرآباد میں اقلیتی طلبہ و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپس کی تقسیم کے کامیاب مراحل کے بعد، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی ہدایات پر محکمہ? اقلیتی امور حکومتِ سندھ کے سکھر عملے نے اقلیتی طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کییاس موقع پر محکمہ اقلیتی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ذوالفقار علی شاہ، رانجھن داس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اور جتیندر کمار کے ہمراہ سکھر ہندو پنچایت کے مکھی ایشور لال ماکھیجا، امرجیت سنگھ، وارس ایمانوئیل اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں تقریب کے دوران طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ حکومتِ سندھ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے، انہیں بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رہے گی۔