ڈیرہ بگٹی ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

پیر 15 جون 2026 18:59

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2026ء) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے واٹر ٹینکر پر فائرنگ کرکے 2افراد ڈرائیور فیض اللہ اور اسکے ساتھی نذیر احمد مرہٹہ بگٹی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔