فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالر اور رکشہ تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

منگل 16 جون 2026 13:54

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2026ء) فیصل آباد: سمندری روڈ، سالونی جھال کے قریب ٹریفک حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالر اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور ثناء اللہ ولد یونس (35 سال) موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔زخمی افراد میں سرفراز ولد شفیق (30 سال)، عروج زوجہ زبیر (20 سال28 سال) شامل ہیں۔