فیصل آباد، ٹرالر کی ٹکر سے رکشے کا ڈرائیور جاں بحق، 3افراد زخمی

منگل 16 جون 2026 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2026ء) فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ سلونی جھال کے قریب رکشے اور ٹرالر میں تصادم سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 3افراد زخمی ہوگئے ،حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور جاں بحق شخص کی نعش کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ٹرالر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔