ایکسپورٹس میں کمی اور بڑھتے تجارتی خسارے پر فوری توجہ ناگزیر ہے‘فہیم الرحمن سہگل
مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں کا فقدان بھی برآمدی شعبے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے‘ رافعہ سید ٹی ڈیپ کا مینڈیٹ ٹریڈ پروموشن ہے، برآمدی شعبے کے متعدد بنیادی معاملات دیگر وفاقی و صوبائی اداروں سے متعلق ہیں‘ڈی جی
پیر 29 جون 2026 21:19
(جاری ہے)
اجلاس میں لاہور چیمبر کے نائب صدر خرم لودھی، سابق صدر محمد علی میاں، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سید حسن رضا، فردوس نثار، آصف ملک، عامر علی اور کاروباری برادری کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان رافعہ سید نے کہا کہ مارکیٹ ڈائیورسفکیشن اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش بے حد اہم ہے، تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ٹی ڈی اے پی کا بنیادی مینڈیٹ وزارت تجارت کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرم اور ٹریڈ پروموشن ادارے کے طور پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ادارے کی زیادہ توجہ ٹریڈ پروموشن پر رہی ہے جبکہ سپلائی چین سے متعلق کئی بنیادی معاملات اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خام مال کی درآمد پر ٹیکس اسٹرکچر، مختلف ریگولیٹری امور اور متعدد پالیسی فیصلے دیگر وفاقی اداروں خصوصاً ایف بی آر کے اختیار میں آتے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کاروباری برادری کی تجاویز متعلقہ اداروں تک ضرور پہنچاتا ہے، تاہم ان پر حتمی فیصلے متعلقہ حکام کرتے ہیں۔ڈی جی ٹی ڈی اے پی نے مزید کہا کہ مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں کا فقدان بھی برآمدی شعبے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور نجی شعبے کے ساتھ مسلسل مشاورت کے ذریعے ہی برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے مزید کہا کہ ٹی ڈیپ نے ہمیشہ لاہور چیمبر کے اہم پروگراموں، نمائشوں اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا ہے، خصوصاً حالیہ ایس ایم ایز کانفرنس اور نمائش میں ادارے کی معاونت قابل تحسین رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس مضبوط شراکت داری کو مزید عملی شکل دینے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات میں حقیقی اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اسٹارٹ اپس اور بزنس انکیوبیشن کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور اس شعبے میں ٹی ڈی اے پی کا کردار مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے تاکہ نوجوان کاروباری افراد کو عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو اور نئی ایکسپورٹ مصنوعات متعارف کرائی جا سکیں۔فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ حالیہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں کیونکہ ملکی برآمدات میں تقریباً سترہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تجارتی خسارہ بڑھ کر تقریباً 35.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں تقریباً ساڑھے آٹھ فیصد اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے، تاہم صرف ریمیٹنسز پر انحصار معیشت کے لیے دیرپا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترسیلات زر کا سہارا نہ ہو تو معیشت کی موجودہ صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے، اس لیے اصل توجہ ملکی برآمدات میں نمایاں اضافے پر مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ نئی عالمی منڈیوں میں رسائی، ویلیو ایڈیشن، جدید مصنوعات، جدت پر مبنی کاروباری ماڈلز، اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی اور نجی و سرکاری شعبے کے درمیان مؤثر اشتراک کے ذریعے اپنی برآمدی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔اجلاس کے دوران شرکاء نے مارکیٹ ڈائیورسفکیشن، نئی ایکسپورٹ منڈیوں، ویلیو ایڈیشن، اسٹارٹ اپس، بزنس انکیوبیشن، ٹریڈ فیسلیٹیشن اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت، ٹی ڈی اے پی اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط اشتراک اور مربوط پالیسی سازی ہی پاکستان کی برآمدات میں پائیدار اضافے کی بنیاد بن سکتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک نے 2026ء کے لیے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں (ڈی-ایس آئی بی) کا تعین کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.