ایران سے مقامی کرنسی میں سستا تیل و گیس درآمد کرنے کا جائزہ لیا جائے، صدر کاٹی
توانائی تعاون ملکی معیشت کے لیے سودمند، زرمبادلہ پر دباؤ کم کیا جا سکتا ہے، محمد اکرام راجپوت
منگل 30 جون 2026 20:33
(جاری ہے)
اگر ایران کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی اور مقامی کرنسی میں تجارتی نظام تشکیل دیا جائے تو اس سے نہ صرف درآمدی اخراجات کم ہوں گے بلکہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بھی فروغ پائے گا۔
اکرام راجپوت نے کہا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی اور جوابی حملوں کے باعث عالمی توانائی کی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، جس سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم اب عالمی منڈی میں قیمتوں میں آنے والی کمی کے ثمرات بھی فوری طور پر پاکستان کے عوام، صنعت اور کاروباری شعبے تک منتقل کرنا ضروری ہے۔صدر کاٹی نے کہا کہ بجلی، گیس اور توانائی کی خطہ میں بلند ترین لاگت پاکستانی صنعت کی مسابقت کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ برآمدی شعبہ بھی اضافی پیداواری لاگت کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ سستی توانائی کی دستیابی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری، روزگار کے نئے مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ممکنہ توانائی ذرائع اور علاقائی اقتصادی تعاون کے مواقع کا عملی جائزہ لے، تاکہ پاکستان کم لاگت توانائی کے فوائد حاصل کرتے ہوئے معاشی استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہو۔ اکرام راجپوت نے امید ظاہر کی کہ حکومت توانائی کے شعبے میں دور رس اور حقیقت پسندانہ فیصلے کرے گی، تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات ملے، صنعت کو سستی توانائی اور ملکی معیشت کو پائیدار ترقی کی نئی راہیں میسر آسکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک نے 2026ء کے لیے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں (ڈی-ایس آئی بی) کا تعین کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.