بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی قید تنہائی کیخلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 30 جون 2026 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2026ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔منگل کو جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت، نیب اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت سے انہیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پہلے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ کرے گی، اگر درخواستیں قابل سماعت قرار پائیں تو ہی فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست گزار کے وکیل سلمان صفدر سے مکالمے میں کہا کہ اگر یہی بینچ آئندہ سماعت کرے تو کیس اگست کے پہلے ہفتے میں ہی مقرر کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاںعدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔