قابض حکام نے مولانا مسرور عباس انصاری کو سرینگر میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

بدھ 1 جولائی 2026 12:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2026ء) بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ممتاز شیعہ عالمِ مولانا مسرور عباس انصاری نے قابض حکام کے دوہرے معیارکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے انہیں سرینگر کے علاقے ایچ ایم ٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ پرطے شدہ پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مولانا انصاری کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی گلی کی ناکہ بندی کر دی اور صحافیوں کو مقررہ مقام تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث طے شدہ پریس کانفرنس منعقد نہ ہو سکی۔بعد ازاں ایکس پر جاری ایک بیان میں مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ جہاں ایک جانب جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے ایک رہنما کو اپنے حامیوں کے ہمراہ پولیس رکاوٹیں عبور کرکے ہردہ پنزو جانے کی اجازت دی گئی اور میڈیا کے سامنے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کی کھلی چھوٹ دی گئی، وہیں انہیں اپنا