محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری چیلنج، لاہور ہائیکورٹ نے رولز طلب کر لیے

اگر آپ بار بار مداخلت کریں گے تو جرمانہ کر دیں گے ‘ عدالت کا درخواست کی مداخلت پر اظہار ناراضگی

بدھ 1 جولائی 2026 17:02

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری چیلنج، لاہور ہائیکورٹ نے رولز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے رولز طلب کر لیے۔جسٹس ملک اویس خالد خاتون اشبا کامران کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست کی مداخلت پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بار بار مداخلت کریں گے تو آپ کو جرمانہ کر دیں گے ،آپ آئندہ سماعت پر چیئرمین کی تقرری کے رولز پیش کریں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی کو آئین کے مطابق وزیر داخلہ بنایا گیا ، سینیٹر کابینہ کے علاوہ کوئی دوسرا انتظامی عہدہ نہیں لے سکتا ، چیئرمین سینیٹ نے بھی محسن نقوی کے پی سی بی سربراہ بننے پر کارروائی نہیں کی ، وزیراعظم نے محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین پی سی بی کی تقرری کالعدم قرار دے ۔