قابض حکام نے سرینگر میں ڈاکٹر مبین شاہ کی جائیداد ضبط کرلی

بدھ 1 جولائی 2026 18:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2026ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کاو نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے پیراملٹری اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر میں کشمیرایوان صنعت وتجارت کے سابق صدر ڈاکٹر مبین احمد شاہ کی جائیداد ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی کے اور پیراملٹری اہلکاروں نے سرینگر کے علاقے بچھوارہ میں ایک کارروائی کے دوران ڈاکٹر مبین احمد شاہ کی 12 مرلے اراضی ضبط کر لی۔

سی آئی کے نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی بھارتی پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی جس میں ڈاکٹر شاہ پر جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر مبین احمد شاہ، ایک ممتاز صنعت کار ہیں جنہوں نے 2006 سے 2008 تک کشمیر ایوان صنعت وتجارت کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2019 کے آخر سے اپنے خاندان کے ساتھ ترکی میں پناہ گزین کی زندگی گزار رہے ہیں۔