Live Updates

امریکااسرائیل کو لگام ڈالے ورنہ ہم ڈال دیں گے،عباس عراقچی

اگر اسرائیل نے اپنے آقا (امریکا) کے حکم کو نظر انداز کیا تو ایران انہیں خود اچھی طرح سبق سکھائے گا

جمعرات 2 جولائی 2026 12:41

امریکااسرائیل کو لگام ڈالے ورنہ ہم ڈال دیں گے،عباس عراقچی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات اور قیادت کے تحفظ کے لیے تیار ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور شدید جواب دے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیرِ دفاع کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔

اسرائیل کاٹز کے ایک بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عباس عراقچی نے لکھا کہ اسلام آباد میمورنڈم کے نکات بالکل واضح اور سب کے سامنے ہیں، جس کے مطابق امریکی صدر نے تل ابیب میں موجود اپنے پالتو جانوروں کو لگام ڈال کر رکھنے کی ذمہ داری لی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ اگر اسرائیل نے اپنے آقا (امریکا) کے حکم کو نظر انداز کیا تو ایران انہیں خود اچھی طرح سبق سکھائے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے انتہائی اشتعال انگیز بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں کارروائی کے لیے بلیو اینڈ وائٹ نامی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ایران کے اندر گھس کر قیادت کو نشانہ بنانے کا پورا پلان تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل اب تک ایران پر دو بار پیشگی حملے کر چکا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ تیسری بار بھی ایران کو نشانہ بنائے گا اور ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات