ساہیوال،گھریلو جھگڑ ا،شوہر نے 45 سالہ بیوی کو سر میں ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2026 18:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) نواحی چک کول والہ بنگلہ میں ایک محنت کش نے گھریلو جھگڑا پر اپنی بیوی نجمہ بی بی 45 سالہ کو سر میں ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نجمہ بی بی اور اسکے خاوند محمد رمضان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور دونوں کی کوئی اولاد نہ تھی اور مو ضوع جھگڑا بے اولادی تھامحمد رمضان اپنی بیو ی پر الزام تراشی کر تا جبکہ بیو ی اس کے عورتوں سے تعلقات کے طعنے دیتی جس پر جھگڑا ہو جا تا اسی طرح رات گئے دونوں میں جھگڑا ہوا اور ملزم نے ڈنڈے سرمیں مار کر کچل دیا ۔ جس سے اسکی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس ہڑپہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔