ضلع ہرنائی ڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 2 جولائی 2026 20:47

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2026ء) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن کے عین مطابق، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور ان کے بروقت و موثرحل کو یقینی بنانے کے مقصد سے ڈپٹی کمشنر کمپلکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کیصدارت میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں ایف سی ہرنائی ہیڈ کوارٹر ونگ کمانڈر ایف سی 81ونگ ہرنائی لیفٹیننٹ کرنل ارباب علی خان، ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی غلام حیدر ترین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف اللہ خان مری، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی محمد اسماعیل سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ہرنائی کے معزز قبائلی عمائدین، معروف سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں، شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے پیش کئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر جا کر سنے اور ان کا فوری ازالہ کرے۔