فیصل آباد: نواحی گاؤں میں بےرحم باپ نے اپنے دو کمسن بچوں بیٹی اور بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

ملزم نشے کا عادی تھا اور گھر میں خرچہ بھی نہیں دیتا، بیوی سے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جولائی 2026 19:22

فیصل آباد: نواحی گاؤں میں بےرحم باپ نے اپنے دو کمسن بچوں بیٹی اور بیٹے ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 جولائی 2026ء ) فیصل آباد میں بےرحم باپ نے دو کمسن بچوں بیٹی اور بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ میڈیا کے مطابق فیصل آباد کے شہر ماموں کانجن کے نواحی چک 557 میں نشئی باپ نے بیٹی اور بیٹے کو قتل کردیا،مقتولین میں 6سال کی بیٹی دعا فاطمہ اور 2سال کا بیٹا محمد احمد شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ شواہد اکٹھے کئے۔ جبکہ بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بچوں کے سنگ دل باپ ملزم آصف کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ واقعے سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ملزم آصف نشے کا عادی ہے، گھر میں خرچے کے لئے پیسے بھی نہیں دیتا تھا، گزشتہ رات ملزم کا اپنی بیوی شازیہ کے ساتھ اسی بات پر جھگڑا ہوا، وہ اپنی بیوی سے پیسے مانگتا تھا، ملزم کی اہلیہ ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی، جبکہ دو کمسن بچوں کو گھر چھوڑ گئی۔ ملزم نے آج بے دردی سے اپنے لخت جگر بچوں پرچھریوں کے وار کے قتل کردیا، اہل علاقہ نے فوری پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقعے پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :