yکوئٹہ، پولیس کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

جمعرات 2 جولائی 2026 19:40

۱کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2026ء) پولیس کی اہم کارروائی کیچی بیگ پولیس نے راہزنی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو مبینہ طور پر لوٹ مار میں مصروف ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں نصراللہ قوم جتوئی سکنہ ڈھاڈر حال سریاب روڈ ہلاک ہو گیا، جبکہ اسداللہ قوم راہیجہ اور ثناء اللہ قوم جتوئی ساکن ڈھاڈر، زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سریاب کے مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 11 عدد موبائل فون، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔پولیس نے زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ایک ملزم نصراللہ دوران علاج سول ہسپتال میں ہلاک ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ کیچی بیگ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔