بھارت،چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا

جمعرات 2 جولائی 2026 21:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) بھارت میں چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع دھارواڑ میں واقع قصبہ کنڈگول کے قریب چلتی بس میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالنے کے باعث ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سالہ طالب علم پکاریش گاؤں شیرور سے تعلق رکھتا تھا، پکاریش ہبلی سے لکشمی شور جانے والی بس میں سوار تھا اور بس کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ پکاریش نے مبینہ طور پر تھوکنے کیلئے کھڑکی سے اپنا سر باہر نکالا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔