Live Updates

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد مذاکرات ہونگے،قطر

پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں،ترجما ن دفترخارجہ

جمعرات 2 جولائی 2026 18:02

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد مذاکرات ہونگے،قطر
اسلام آباد/دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) قطر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے بھی اسی طرح کا موقف سامنے آیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے، یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات