صدر مملکت کی بیلاروس کی قیادت کو یومِ آزادی پر مبارکباد

صدر کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

جمعہ 3 جولائی 2026 17:43

صدر مملکت کی بیلاروس کی قیادت کو یومِ آزادی پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ منسک کی آزادی کا یہ تاریخی دن آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد میں بیلاروس کے عوام کے حوصلے اور پختہ عزم کی یادگار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دن امن، استحکام اور قومی یکجہتی کی جانب بیلاروس کے شاندار سفر کی ایک قابلِ فخر علامت ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور تعاون پر مبنی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو باہمی اعتماد اور ترقی کے لیے مشترکہ امنگوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔