سمندری طوفان میساک کی شدت کم، چین کے سانیا ہوائی اڈے پر پروازیں بحال

ہفتہ 4 جولائی 2026 18:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) چین کے جنوبی صوبہ ہائنان میں واقع سانیا فینکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سمندری طوفان میساک کی شدت کم ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح 6 بجے پروازیں بحال کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق ہائنان کے محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سال کے دسویں سمندری طوفان میساک نے جمعہ کی شام تقریبا 6 بج کر 20 منٹ پر لِنگ شوئی لی کانٹی کے علاقے ییلن میں ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ رات کے وقت ہائنان جزیرے کو عبور کرتے ہوئے شمالی بیبو خلیج کی جانب بڑھ گیا۔

ہوائی اڈے سے پہلی پرواز CZ6731 ہفتہ کی صبح 7 بجکر 18 منٹ پر روانہ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر درجہ سوم (لیول تھری)کا طوفانی الرٹ برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

صبح 8 بجے تک طوفان میساک جنوب مغربی چین کے گوانگ شی ژوانگ علاقے کے شہر ڈونگ شِنگ سے تقریباً 155کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود تھا، جہاں اس کے مرکز کے قریب زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواں کی رفتار 23 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ کے مطابق طوفان 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سیشمال مغرب کی جانب بڑھنے اور موجودہ شدت برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ ہفتہ کی رات گوانگ شی اور شمالی ویتنام کی سرحدی ساحلی پٹی سے دوبارہ ٹکرائے گا، جس کے بعد شمال کی جانب بڑھتے ہوئے بتدریج کمزور ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :