جاپان، 2025 میں 76 ہزار سے زائد افراد تنہائی میں گھروں میں انتقال کر گئے

اتوار 5 جولائی 2026 13:10

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) جاپان میں 2025 کے دوران 76 ہزار سے زائد افراد تنہائی میں گھروں میں انتقال کر گئے۔جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی (این پی ای)کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران ملک بھر میں 76 ہزار 941 افراد اپنے گھروں میں اکیلے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

یہ تعداد گزشتہ سال پولیس کے زیرِ انتظام آنے والی 2 لاکھ 4 ہزار 562 لاشوں کا تقریبا ایک تہائی بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :