Live Updates

اسرائیل کا ایران جنگ کے دوران اپنے فوجی اور دفاعی نظام امارات بھیجنے کا دعوی

یاہو کی اماراتی صدرسے ٹیلیفونک رابطے کے بعد آئرن ڈوم بیٹری اور انٹرسیپٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع

اتوار 5 جولائی 2026 14:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حالیہ ایران جنگ کے دوران امارات میں آئرن ڈوم سسٹم اور درجنوں اسرائیلی فوجی بھیجے۔اس وقت اس رپورٹ کو "غیر ملکی ذرائع" سے منسوب کیا گیا تاہم اب اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ مری ریجیو نے عوامی سطح پر اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

متعدد اسرائیلی حکام نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی امارات کے صدر محمد بن زید کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد آئرن ڈوم بیٹری اور انٹرسیپٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اگر اسرائیلی حکام کا یہ دعوی درست ہے تو اسرائیلی آئرن ڈوم کو اسرائیل سے باہر آپریشنل طور پر استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات