نصیرآباد زرعی پانی شاٹ فال اور بحران شدت اختیار کر گیا

اتوار 5 جولائی 2026 22:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) نصیرآباد زرعی پانی شاٹ فال اور بحران شدت اختیار کر گیا پٹ فیڈر اور کیئر تھر کینال میں سندھ کی جانب سے بلوچستان کا پانی چوری کرنے اور صوبے کے حصے کا مطلوبہ پانی کی عدم فراہمی زیر کاشت پینری اور دیگر فصیلات خشک ہونے لگیں زمیندار اور کاشتکار سراپا احتجاج اربوں روپے نقصانات کا سامنا تمبو ربی منجھو شوری بیرون مانجھوٹی ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد صحبت پور گنداخہ کے ٹیل کے علاقے سخت قحط سالی کا شکار پانی نہ ہونے کی وجہ سے مال مویشی مرنے لگے جبکہ ٹیل کی اکثریت آبادی نے نقل مکانی شروع کردی صوبائی مشیر ایس اینڈ جی اے ڈی انجینئر عبدالمجید بادینی کی جانب سے زرعی پانی کی عدم فراہمی اج سے نصیرآباد جعفرآباد اوستہ محمد صحبت پور ودیگر علاقوں میں احتجاج دھرنے اور مظاہرے کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق نصیراباد ڈویژن میں زرعی پانی کا سخت بحران پیدا ہونے سے زیر کاشت چاول پینری کی فصلیں خشک ہونے لگیں نصیرآباد پٹ فیڈر اور کیئر تھر کینال میں پانی کی کمی نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو سخت پریشانی کی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے کییرتھر کینال میں تاریخ کی بدترین پانی کی قلت نے اوستہ محمد گنداخہ سمیت نواحی علاقوں میں قحط سالی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جبکہ نصیرآباد کے علاقوں تمبو رسول اباد لہڑی قبولہ گڑھی رحمان پلیانی باباکوٹ سمیت منجھو شوری بیرون ربی مانجھوٹی نصیرشاخ جھڈیر شاخ ودیگر صحبت پور حیردین میں پانی کی قلت کے باعث مال مویشی مرنے لگے اور مقامی ابادی نے نقل مکانی شروع کردی گئی ہے محکمہ آبپاشی بلوچستان کے دعووں کے برعکس بلوچستان کا حصے کا پانی سندھ نہ دینے اور پانی کی چوری کرنے کی اپنی روش پر قائم ہے گزشتہ روز اوستہ محمد گنداخہ جعفراباد کے ہزاروں زمینداروں کاشتکاروں سیاسی جماعتوں کے نمائدوں نے گڑنگ ریگولر پر دھرنا دیا اور سندھ کی جانب سے پانی کی چوری اور صوبے کے حصے کا پانی نہ دینے کی سخت مذمت کی گئی اس وقت پٹ فیڈر کینال میں ساڑھے چھ ہزار کیوسک پانی کی بجائے بمشکل دو ہزار کیوسک پانی موجود ہے پانی کی عدم فراہمی سے زمینداروں کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے ادھر ڈیرہ اللہ یار میں جماعت اسلامی کے رکن بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلی کے صوبائی مشیر ایس اینڈ جی اے ڈی انجنئر عبدالمجید بادینی نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے اگر زرعی پانی کی منصفانہ پانی کی فراہمی یقینی نہ ہوئی تو وہ آج سے جعفرآباد سمیت نصیراباد ڈویڑن میں دھرنے دینگے جس کی وہ خود قیادت کرینگے ۔