Live Updates

شہریوں کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے، راشد اور تنویر کی گفتگو

ہفتہ 11 جولائی 2026 17:44

شہریوں کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2026ء) شہریوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔محمد تنویر ، راشد محمود ، اشرف علی ، محمد زبیر ، احسن خان و دیگر نے گفتگو میں کہاکہ آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس کا اثر ہر چیز پر ہوتا ہے ہے اور اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :