عالمی منڈیوں میں خام تیل ،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا،رپورٹ

جمعہ 10 جولائی 2026 13:47

عالمی منڈیوں میں  خام تیل ،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں   کمی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2026ء) عالمی منڈیوں میں جمعے کوخام تیل ،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی دیکھنے کو ملی ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.37ڈالر کمی سے 71.71 اور برینٹ کروڈ کے سودے 0.46فیصد کمی سے 75.84ڈالر فی بیرل طے پائے ۔سونے کی قیمت میں 10.04ڈالر فی اونس کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے سودے 4113.60ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کے سودے 0.28 ڈالر کمی سے 60.47ڈالر فی اونس طے پائے ۔ مکئی کی قیمت میں 0.50 ڈالر اور گندم کی قیمت میں 4.50ڈ الرفی بشل کمی ہوئی جس سے مکئی کی قیمت 449.50 اور گندم کی قیمت 615.25ڈالر فی بشل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :