الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب علی ہیکڑو کو اپیلٹ ٹربیونل مقررکر دیا

ہفتہ 11 جولائی 2026 18:11

الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب علی ہیکڑو کو اپیلٹ ٹربیونل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2026ء) الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب علی ہیکڑو کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ارباب علی ہیکڑو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور فائیو کی نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔