اردوپوائنٹ کی خبرپر مشیرسیاحت خیبرپختون خوا عدیل اقبال ملک کا گلیات میں بڑا ایکشن
ریگولیشن کے خلاف تعمیر ہونے والے عمارتوں پر کام روکنے کا حکم‘گلیات میں خلاف قانون ملٹی سٹوری عمارات کیسے بنیں ؟جی ڈی اے اور دیگر اداروں کے خلاف جامع انکوائری کروائی جائے گی. عدیل اقبال ملک کی یقین دہانی
میاں محمد ندیم
اتوار 12 جولائی 2026
12:02
(جاری ہے)
ملک عدیل اقبال نے کہا کہ گلیات میں عدالتی فیصلے کے تحت تعمیرات پر پابندی عائد ہے اور اس کی ہر صورت پاسداری یقینی بنائی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گلیات کے قدرتی حسن اور ماحول کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں. معاونِ خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے صوبے کو بلین ٹری سونامی جیسے انقلابی منصوبے دیے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سیاحت کے فروغ اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے وہ گلیات میں بھی اپنا دفتر قائم کریں گے ایوبیہ میں چیئر لفٹ کی جگہ کے دورے کے موقع پر ملک عدیل اقبال نے کہا کہ ایوبیہ چیئر لفٹ ایشیا کی پہلی چیئر لفٹ ہے اور گلیات میں سیاحت کے ج±ھومر کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ کو جلد فعال کرنے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیئر لفٹ کی بحالی کے معاملے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے چند دنوں میں متعدد بار اجلاس منعقد کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ کی بحالی سے مقامی لوگوں کے کاروبار اور سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا گلیات کے دورے کے دوران معاونِ خصوصی نے ڈونگا گلی ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ کمپلینٹ نمبر نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے تاکہ سیاحوں کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے. بعدازاں انہوں نے 700 میٹر طویل ڈونگا گلی ٹاﺅن روڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشک پوری ٹریک کی جانب جانے والی اس سڑک کی بلیک ٹاپنگ مکمل کی ہے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ڈونگا گلی روڈ گلیات کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے اور اس کی بلیک ٹاپنگ سے سیاحوں کو مشک پوری ٹریک تک رسائی مزید آسان ہوگی ملک عدیل اقبال نے نتھیاگلی میں سیوریج سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ رواں سال مکمل کر لیا جائے گا . منصوبے کے تحت ویسٹ واٹر کولیکشن اینڈ ٹریٹمنٹ سسٹم کے لیے مجموعی طور پر 11 ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کیے جائیں گے، جبکہ گلیات کے 6 ٹاو¿نز کے ہوٹلز سے نکلنے والے ویسٹ واٹر کو ٹریٹمنٹ کے بعد جنگلاتی علاقے میں چھوڑا جائے گا معاونِ خصوصی نے کہا کہ اس منصوبے سے گلیات کے خوبصورت اور پرفضا ماحول کو صاف، محفوظ اور آلودگی سے پاک رکھنے میں نمایاں مدد ملے گی. دریں اثناءایڈیٹراردوپوائنٹ میاں محمد ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاحت نے انہیں گلیات کے دورے کی دعوت دی ‘انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ گلیات ریجن میں خلاف قانون ملٹی سٹوری عمارات کے تعمیر کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا اور وہ وزیراعلی سہیل آفریدی سے جامع انکوائری کے احکامات صادرکرنے کی درخواست کریں گے جس میں رولزاینڈریگولیشنزکے خلاف ملٹی سٹوری عمارتیں بنانے کی اجازت دینے والے جی ڈی اے حکام اور دیگر اداروں کے خلاف انکوائری کی جائے گی . انہوں نے بتایا کہ ”اردوپوائنٹ“نے گلیات کے قدرتی حسن کو بچانے اور مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آوازبلند کی ہم مستقبل میں بھی سنیئرصحافیوں سے راہنمائی لیتے رہیں گے‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے ‘لوکل گورنمنٹ یا ٹی ایم اے پر الزامات عائدکرکے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا نہیں ہوسکتا‘سرکاری محکموں کے درمیان باہمی تعاون خصوصا تعمیرات کے لیے این او سی جاری کرنے جیسے معاملات پر مشترکہ میکنزم بنانے کے لیے سفارشات وزیراعلی سہیل آفریدی کو پیش کی جائیں گی تاکہ عمارتوں کی ریگولیشن کے تمام امورایک ہی چھت کے نیچے جمع کردیئے جائیں. انہوں نے ”ون ونڈو“سہولت سینٹرکی تجویزپر کہاکہ وہ اس سلسلہ میں وزیراعلی کے سامنے یہ تجویزرکھیں گے کہ تمام متعلقہ محکموں کو ”ون ونڈ“آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے جمع کردیا جائے اس کے علاوہ ریجن میں ایک ہی ریگولیشنزہونے چاہیں یہ ممکن نہیں کہ ایریامیں دو متوازی قوانین چل رہے ہوں اس طریقہ کار میں ذمہ داری کا تعین مشکل ہوجاتا ہے. دوسری جانب گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے ”اردوپوائنٹ“کو بتایا کہ جی ڈی اے حکام نے شعوری طورپر دورے کو اپنے طریقے سے ترتیب دینے کی کوشش کی اور جی ڈی اے کی جانب سے اجازت ناموں کے تحت نتھیاگلی‘مورتی اور دیگر علاقوں میں جی ڈی اے کے اپنے قوانین کے خلاف تعمیر ہونے والی ملٹی سٹوری اپارٹمنٹ بلڈنگزکی سائٹس کی بجائے مشیر سیاحت کو ٹی ایم اے کی اجازت سے تعمیر ہونے والی عمارات کا دورہ کروایا گیا. ذرائع نے بتایا کہ مشیرسیاحت نے گلیات میں بڑے پیمانے پر درختوں اور پہاڑیوں کی کٹائی اور ملٹی سٹوری عمارات کی تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی فواد خان سے کیمرے کے سامنے سوالات کیئے جس پر وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے‘جی ڈی اے کے دیگر حکام بھی انہیں تعمیرات والے ایشو سے ہٹا کر غیرضروری طور پر سیاحوں سے”ارینج“ گفتگو سمیت دیگر معاملات میں الجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے. ذرائع نے بتایا کہ جی ڈی اے حکام نے ملٹی سٹوری کمرشل عمارات کی تعمیر میں اپنے ادارے کے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن(بی سی آر) کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور درجنوں بلڈرزکو بلڈنگ پلان کی منظوری اور این او سی تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دیا گیا تاہم کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے مبینہ طور پر رشوت کے زیراثرمنظورشدہ بلڈنگ پلان کی غیرمعمولی خلاف ورزیو ں کو نظراندازکیا گیا جیسے 10منزلہ عمارت کو قواعدہ کے تحت منظورپانچ منزلہ بلڈنگ پلان کے مطابق اضافی پانچ منزلوں کو نظراندازکرکے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کیئے گئے. ذرائع نے بتایا کہ گلیات میں دوکمروں کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت دوکروڑ سے تجاوزکرچکی ہے‘ایک فلور پر بلڈرچار اپارٹمنٹ بھی بناتا ہے تو ان کی قیمت آٹھ کروڑ روپے بنتی ہے اس لیے بلڈرزبھاری رشوت دے کر غیرقانونی طورپر زیادہ سے زیادہ منزلیں کھڑی کررہے ہیں‘ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جی ڈی اے ایکٹ اور بائی لاز کے تحت گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی چاہے تو پورے ریجن میں ایک باتھ روم بھی غیرقانونی طورپر تعمیر نہیں ہوسکتاتاہم بلڈرزکی جانب سے کروڑوں میں آنے والے”نذرانے“اتھارٹی کے اعلی افسران کا منہ بند رکھتے ہیں. واضح رہے کہ اردوپوائنٹ نے گلیات میں خلاف قانون ملٹی سٹوری عمارتوں کی تعمیر پر تحقیقاتی سٹوری میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور اعلی حکام کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
موت کا سفر ڈنکی؛ چار سالوں میں یورپ جانے کے خواہشمند 335 پاکستانی جاں بحق
-
پیمرا کا جیو نیوز کیس پر سخت فیصلہ؛ غفلت کے مرتکب ملازمین پر تاحیات پابندی
-
عمرہ ویزوں کی آڑ میں جسم فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب
-
اسپین کو رواں سال 10 کروڑ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی توقع
-
امریکہ سے مفرور پاکستانی شہری قطر سے گرفتار، میگا فراڈ کا الزام
-
ڈیرہ غازی خان میں باپ نے 11 سالہ بیٹی شادی کیلئے بوڑھے شخص کو 15 لاکھ میں بیچ دی
-
اسلام آباد میں سکیورٹی سپروائزر کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ
-
دہلی سے لاہور تک: سڑکوں اور شہروں کے بدلتے نام اور نظریاتی پوزیشننگ
-
علیمہ خان نے پارٹی کارکنوں اور قیادت کو آر یا پار اسٹریٹ موومنٹ کیلئے فائنل کال دے دی
-
ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، امریکہ کے تازہ فضائی حملے
-
ملک بھر سے 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز امریکی ریزیڈنسی پروگرامز کیلئے منتخب
-
ہر وزارت میں مبینہ کرپشن یا بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.