فیصل آباد ویمن پولیس نے دو بچوں کو بازیاب کرا لیا

اتوار 12 جولائی 2026 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2026ء) فیصل آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک غمزدہ ماں کو اس کے دونوں بچوں سے دوبارہ ملا دیا۔ ترجمان فیصل آباد پولیس طارق جٹ کے مطابق نور فاطمہ نامی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے سسرالی رشتہ دار اس کی شیرخوار بیٹی سحر اور آٹھ سالہ بیٹے حیدر علی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور اسے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شکایت موصول ہوتے ہی ایس ایچ او و یمن پولیس سٹیشن مدیحہ ارشاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو ان کی والدہ کے حوالے کر دیا۔ اپنے بچوں سے دوبارہ ملنے پر نور فاطمہ نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی فوری مدد اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا تھاکہ خواتین اور بچوں کے حقوق اور تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے معاملات میں قانون کے مطابق فوری اورموثر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :