کوہلو،لیفٹیننٹ جہانگیر مری شہید کی 17ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اتوار 12 جولائی 2026 17:00
(جاری ہے)
اس موقع پر ایف سی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر اور گلدستہ پیش کیا۔
شرکاء نے شہید کی بے مثال قربانی، جرات اور وطن سے وفاداری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور ملکی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جہانگیر مری شہید کی قربانی ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے حب الوطنی، بہادری اور ایثار کی روشن مثال بنی رہے گی، جبکہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ بعد ازاں بنیادی مرکز صحت (BHU) شہید جہانگیر آباد میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت تعمیر کیے گئے جدید لیبر روم کا باقاعدہ افتتاح کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی رفیق بزدار اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جدید لیبر روم کے قیام سے علاقے کی خواتین کو زچگی کی بہتر، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی، جس سے ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ افتتاح کے بعد کمانڈنٹ میوند بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر کوہلو نے جاری مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ عوامی و شہری حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کوہلو میں صحت، تعلیم، ماحولیات اور عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی خدمت کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔\378مزید قومی خبریں
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
-
لاہور میں نصب کردہ 39واٹر فلٹریشن پلانٹس تین سال میں ہی غیر فعال ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.