دو روز مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4026 ڈالر پر آ گیا

بدھ 15 جولائی 2026 17:37

دو روز مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2026ء) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو روز کی کمی کے بعد معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر425036 روپے کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 364399 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6289 روپے پر برقرار ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4026 ڈالر پر آ گیا۔