انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ

جمعرات 16 جولائی 2026 17:46

انٹربینک مارکیٹ  میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی ڈالر 277.97 روپے پر بند ہوا۔جمعرات کو فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت بالترتیب 279.05 روپے اور 279.20 روپے ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یورو کی قدر میں 1.08 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 318.68 روپے ہو گئی تاہم جاپانی ین کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 1.71 روپے پر برقرار رہا جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں 4.24 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی قیمت 371.67 روپے سے بڑھ کر 375.91 روپے ہو گئی۔اسی طرح اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 1 پیسہ اور 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد دونوں کرنسیاں 75.68 روپے اور 74.01 روپے پر بند ہوئیں۔