پی آئی سی سے 11ماہ کے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام ،خاتون گرفتار

جمعہ 17 جولائی 2026 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، شادمان پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شبیر نامی شخص بیوی کے ساتھ کارڈیالوجی میں چیک اپ کے لئے آیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمہ طیبہ اپنی چھوٹی بہن جنت کے ہمراہ 11ماہ کے عمر کی ریکی کرتی رہی ۔ ملزمہ نے بہانے سے بچے کو اغواء کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے خاتون کو فوری حراست میں لے لیا ۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری جاری ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہعوام سے گزارش ہے کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی 15پر اطلاع دیں۔