خیبرپختونخوا اسمبلی: بنوں، باجوڑ اورٹانک میں موبائل سروس کی بندش پر حکومتی و اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج، رپورٹ طلب
پیر 20 جولائی 2026 22:16
(جاری ہے)
بعد ازاں ڈپٹی سپیکر کی یقین دہانی پر وہ دوبارہ ایوان میں واپس آگئے۔معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن عثمان بیٹنی نے ٹانک میں موبائل ٹاورز کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپیکر کی رولنگ کے باوجود تین سے چار ماہ گزرنے کے باوجود کسی موبائل ٹاور پر کام نہیں ہوا، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ایم پی اے انور زیب نے کہا کہ حلقہ نیابت، باجوڑ میں گزشتہ کئی ماہ سے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام پر عوام خوش تھے، مگر سہولیات کے بجائے انہیں دہشت گردی اور بنیادی سہولتوں کی محرومی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ قبائلی اضلاع مسلسل پسماندگی کا شکار ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دھمکیاں دینے والوں تک تو انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، لیکن عام شہری اس بنیادی سہولت سے محروم کیوں ہیں۔اے این پی کے رکن نثار باز نے کہا کہ باجوڑ میں آئے روز بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں، جس سے حکومتی رٹ کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے باجوڑ کے شہری اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہ ہونے کے باعث شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بدامنی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، ترقی کی باتیں بے معنی ہیں، اور وفاقی حکومت دہشت گردی کے معاملے سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ڈپٹی سپیکر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موبائل سروس کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا صوبائی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان کو بتایا کہ ضلع بنوں میں نہ کوئی آپریشن جاری ہے اور نہ ہی کرفیو نافذ ہے، البتہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز معمول کے مطابق ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔اس پر پختون یار خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں کے سرکاری سوشل میڈیا پیج پر واضح طور پر حکومت کی ہدایت پر بنوں میں نافذ کرفیو اور موبائل سروس کی بندش کے باعث ایٹا کے زیر اہتمام ٹیسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وزیر قانون کو اس کے برعکس معلومات دی گئی ہیں تو ایوان کو بتایا جائے کہ غلط بیانی کون کر رہا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے ہدایت کی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ تیار کرے، متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے اور حقائق پر مبنی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.