کراچی پولیس کا چھاپہ ،جوا سٹہ کھیلنے اور چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 23 جولائی 2026 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) کراچی پولیس نے جوا سٹہ کھیلنے اور چلانے میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔تھانہ جیکسن پولیس نے چھاپہ مارکر جوا سٹہ کھیلنے اور چلانے میں ملوث 3مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے سٹے کی پرچیاں ،تاش اور دائو پر لگی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اظہر خان، ظہور احمد اور باچا خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کیماڑی مسان چوک ریلوے پھاٹک پرجوا سٹہ چلا رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔