پنجاب حکومت نے فلم سٹی اتھارٹی کا 16 رکنی بورڈ تشکیل دیدیا

بورڈ کی تشکیل پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت تین سال کیلئے کی گئی

جمعرات 23 جولائی 2026 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل کردی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سینئر وزیر بورڈ کی چیئرپرسن جبکہ وزیر اطلاعات و ثقافت کو شریک رکن مقرر کیا گیا ہے، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ وائس چیئرپرسن ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے تحت اراکین اسمبلی امینہ حسن، سارہ احمد، مختلف محکموں کے سیکرٹریز سمیت فلم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کو بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی صاحبزادہ محمد گازین عباسی، امینہ حسن، سارہ احمد، سیکرٹری خزانہ پنجاب ،سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ، سیکرٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی ، ندیم مانڈوی والا، ونیزہ احمد، اعتزاز اسلم چوہدری، عمارہ ایس گوندل، ڈاکٹر فواد بیگ نئی تشکیل شدہ اتھارٹی کے رکن ہوں گے ۔چیف ایگزیکٹو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ممبر کے ساتھ سیکرٹری بھی ہوں گے ۔بورڈ کی تشکیل پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت تین سال کے لیے کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔