کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈجنرل سید عامر رضا کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

بدھ 29 جولائی 2026 20:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈجنرل سید عامر رضا ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اورچیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ، انہوں نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈجنرل سید عامر رضا ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت سے ملاقات کی۔بعد ازاں انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے بھی ملاقات کی۔

چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف دی ایئر سٹاف نے جنرل سید عامر رضا کونیشنل سٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقاتوں کے دوران پیشہ وارانہ امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔