موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے‘مولانا عبدالحق ثانی

ملک کوبحرانو ں سے صر ف اور صرف نظام مصطفیﷺ ہی نکال سکتا ہے‘مجلس شوری اجلاس میں گفتگو

اتوار 2 اگست 2026 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) جمعیت علما ئے اسلام(س)شمالی و جنوبی پنجاب کی مجلسِ شوری کا مشترکہ اجلاس امیر شمالی پنجاب پیر عبد القدوس نقشبندی اور امیر جنوبی پنجاب مفتی محمد اسد درخواستی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علما اسلام (س)کے مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی اور سیکریٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

مولانا سید محمد یوسف شاہ ، مولانا ایوب خان، جنو، مولانا حسین احمد شاد، مولانا فہیم الحسن تھانوی ، مو لانا محمداعظم حسین اور مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہموجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، ملک میں سب نظام ناکام ہو چکے ہیں اب یہاں اللہ اوراس کے رسو لﷺ کے نظام کو نافذ کیا جائے، ملک کوبحرانو ں سے صر ف اور صرف نظام مصطفیﷺ ہی نکال سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ قائدِ جمعیت حضرت مولانا سمیع الحق شہید نے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور اسی مقدس مشن کی تکمیل کے راستے میں جامِ شہادت نوش کیا، گزشتہ 75 برسوں میں ملک پر مختلف سیاسی و معاشی نظام آزمائے گئے، مگر عوام کو حقیقی ترقی، استحکام اور انصاف میسر نہ آ سکا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اسلامی نظام کو اختیار کیا جائے۔